طالبان، القاعدہ سے زیادہ ہولناک داعش کا خطرہ پاکستان پہنچ گیا، الطاف حسین

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین نے خبردار کیا ہے کہ طالبان اور القاعدہ سے زیادہ خطرناک گروہ داعش پاکستان میں داخل ہوگیا، قابو نہ پایا گیا تو لوگ روانڈا کا قتل عام بھول جائیں گے، کہتے ہیں کہ طالبان تیزی سے داعش میں شامل ہورہے ہیں، صادق آباد سے اسلام آباد جائیں تو داعش کے لاتعداد جھنڈے نظر آتے ہیں، صرف فوج ملک نہیں بچاسکتی، سب کو اپنا فرض پورا کرنا ہوگا۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ جاگیر دارانہ نظام کیخلاف جدوجہد کررہی ہے، میری باتوں کو ناقابل عمل سمجھا گیا، کہا گیا سیاست میں حصہ لینا غریبوں کا کام نہیں، عمران خان اور طاہر القادری مڈل کلاس طبقے کی بات کررہے ہیں، ان سے پہلے میں متوسط طبقے کے لوگوں کو اسمبلی پہنچا چکا تھا، شروع سے ہی باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھایا۔

وہ کہتے ہیں کہ میری سچ باتیں انہونی لگتی تھیں، 10 سال سے طالبانائزیشن کیخلاف آواز اٹھا رہا ہوں، طالبان سے متعلق میری بات درست ثابت ہوئی، طالبان اور القاعدہ سے خطرناک گروہ کے قیام سے آگاہ کررہا ہوں، وہ جماعت آئی ایس آئی ایس (داعش) ہے، یہ ہولناک خطرہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے، طالبان تیزی سے آئی ایس آئی ایس میں شامل ہورہے ہیں، ٹرین میں سفر کریں تو صادق آباد سے اسلام آباد تک بے شمار داعش کے جھنڈے نظر آئیں گے۔

الطاف حسین نے کہا کہ 10 سال سے طالبانائزیشن کیخلاف آواز اٹھارہا ہوں، طالبان کو سویت یونین توڑنے کیلئے بنایا گیا، انہیں امریکا، سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی ممالک نے سپورٹ کیا، پاک فوج دہشت گردوں کیخلاف بڑی جنگ لڑ رہی ہے، صرف فوج ملک نہیں بچاسکتی، سب اپنی ذمہ داری اور فرض پورا کریں، داعش پر قابو نہ پایا تو لوگ روانڈا کا قتل عام بھول جائیں گے۔ سماء

PAT

georgia

galaxy

knife

Tabool ads will show in this div