کراچی: کالعدم تنظیم کے سات دہشتگرد گرفتار

Oct 07, 2016

Khi Arrest Pkg 07-10 Arsalan

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Khi-Arrest-Pkg-07-10-Arsalan.mp4"][/video]

کراچی:کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو میں مقابلے کے بعد سات دہشت گرد گرفتارکر لیے۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگروں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پررات گئے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی میں چھاپہ مارا۔ دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے بعد کالعدم تنظیم کے سات دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعدادمیں خطرناک اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق  گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری سنگولین میں رینجرز سے مقابلے میں استاد  تاجو کا کارندہ  یونس بلوچ مارا گیا۔ ملزم کے دو ساتھ  فرار ہوگئے۔

ایک اور کارروائی میں رینجرز نے بغدادی کے علاقے شاہ بیگ لین میں محسن عرف کاکا نامی بھتہ خور کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔سماء

ban outfit

7 terrorists arrested

banned terrorism organization

Tabool ads will show in this div