پاکستان زندہ باد کا نعرہ تھوپا نہ جائے، اچکزئی کی نئی منطق

ACHAKZAI KI PARESHANI PKG 06-10

اسلام آباد : کشمیر پر ہونیوالے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں محمود خان اچکزئی کی الگ ہی پرواز، کہتے ہیں پاکستان زندہ باد کا نعرہ کسی پر نہ تھوپا جائے، وزیراعظم نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا درست مؤقف اختیار کیا ہے، خطہ میدان جنگ بنا تو کچھ نہیں بچے گا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آزادی ہر کسی کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم نے استصواب رائے کا لفظ کشمیریوں کیلئے صحیح استعمال کیا، ہمارا خطہ میدان جنگ بنا تو کچھ نہیں بچے گا، پاکستان کے دفاع میں ہم سے جو ہوا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان بنا لیکن ہم پاکستانی قوم نہیں بن سکے، آئین قوموں کو اکٹھا رکھتا ہے، جو آئین پر عمل کرے اس کو سیلیوٹ کرتے ہیں، غیر آئینی کام کو سپورٹ کرنے کو ہم غداری سمجھتے ہیں۔

محمود خان اچکزئی بولے کہ ایوان کم سے کم 3 قراردادیں منظور کرے، ایک میں ان ججوں کو خراج تحسین پیش کرے جنہوں نے مارشل لاء کیخلاف نوکریاں چھوڑیں، دوسری قرارداد میں ایم آر ڈی میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے جبکہ تیسری قرارداد میں اس ایوان کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی خودمختاری اس کا حق ہے ہم وطن فروش کبھی نہیں بنے، اسٹیبلشمنٹ والے مجھ سے ناراض ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ جو پاکستان زندہ باد نہیں کہتا وہ پاکستانی نہیں ہوگا۔ اچکزئی بولے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ کسی پر تھوپا نہ جائے۔ سماء / اے پی پی

MEHMOOD KHAN ACHAKZAI

Parliament Joint Session

PMAP

Pakistan Zinda bad

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div