اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ

6

اسلام آباد : اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز نے ہر سال 18 دسمبر کو سمندر پار پاکستانیوں کا دن منانے کی تجویز پیش کردی، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر احمد ملک نے ”اے پی پی“ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بورڈز نے اپنے حالیہ اجلاس میں 18 دسمبر کو سمندر پار پاکستانیوں کا دن منانے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد ان کی ملک کیلئے مالی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً 80 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں جو ملکی معیشت میں ترسیلات کی صورت میں اربوں روپے شامل کررہے ہیں، بورڈ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ایک جامع حکمت عملی مرتبت کریں۔

امجد ملک جو خود برطانیہ میں مقیم ہیں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن سال 2017ء میں منعقد ہوگا جس کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس کنونشن کو کامیاب بنایا جاسکے، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 400 بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کنونشن میں شرکت کریں گے جس کا افتتاح وزیراعظم محمد نواز شریف کریں گے۔ اے پی پی

OPF

Overseas Pakistanies Foundation

OPF Day

Tabool ads will show in this div