پی آئی اے ملازمین کیلئے خوشخبری
اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی پی آئی اے ملازم کو نکالا نہیں جارہا، شعبوں میں مہارت کے حامل ملازمین تعینات کئے جارہے ہیں، ضرورت کے مطابق میرٹ پر پائلٹس، معاون عملہ اور کریو بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے نے پی آئی اے ملازمین کو نکالنے کی رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق مختلف شعبوں میں اہل اور مہارت رکھنے والے ملازمین کو لگایا جارہا ہے، ابھی تک سرپلس ملازمین کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی کو نکالا گیا ہے۔
Statement regarding media reports on rightsizing in PIA. We r reviewing the no. of people required 4 current fleet & ops. pic.twitter.com/IB7jMyB6Ju
— Danyal Gilani (@Danyal_Gilani) October 6, 2016
دانیال گیلانی نے بتایا کہ پی آئی اے کے پائلٹس اور معاون عملے کی شفاف انداز سے بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ سماء