کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی؛ دو دن موبائل فون بھی بند رہیں گے

Nov 30, -0001

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نو اور دس محرم کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔ حساس شہروں میں موبائل فون سروس دو دن بند رہنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چون اضلاع میں فوجی اور نیم فوجی دستے طلب کرلئے گئے۔ اسلام آباد میں آئندہ تین دن کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی یاد تازہ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کی سفارشات پر نویں اور دس محرم کو عزاداری جلوسوں کے دوران موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔54 اضلاع میں 32 ہزار 6 سو 95 آرمی ، رینجرز اور فرنٹئیرکور اور فرنٹئیر کانسٹبلری اہلکار تعینات ہونگے ۔ذرائع کے مطابق، کچھ حساس شہروں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے جن میں راول پنڈی، لاہور ، جھنگ،  ملتان ، کراچی ، کوئٹہ ، پشاور ، ہنگو ، میانوالی ، بھکر  ، ڈی آئی خان ،  ڈی جی خان اور دیگر شہر شامل ہیں ۔وزارت داخلہ نے سکیورٹی انتظامات کے تحت 12 ہیلی کاپٹرز حاصل کر لئے ہیں جبکہ وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔  سماء 

nih