نائن زیرو؛اسلحہ سے کیا ہوسکتا تھا؟ہوش اڑانے والی رپورٹ

Weapons virtual Pkg 05-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Weapons-virtual-Pkg-05-10.mp4"][/video]

کراچی: نائن زیرو کے قریب سے ملنے والے بھاری اسلحہ سے کتنا جانی مالی نقصان ہوسکتا تھا اس کا اندازہ لگاتے ہی ہوش اڑ جاتے ہیں۔ کراچی کے علاقے عزیزآباد میں متحدہ کے مرکز نائن زیروکے قریب واقع گھر سے ملنے والے اسلحے میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران استعمال ہوتے ہیں۔

جہاز اور ہیلی کاپٹرز گرانے والی دو چار نہیں چودہ اینٹی ایئرکرافٹ گنز ملیں، اس گن  سے بتیس سو میٹر یعنی فضا میں تین کلو میٹر سے زائد تک جہاز ہیلی کاپٹر مار گرایا جاسکتا ہے۔

اِسی طرح آر پی جی سیون راکٹ ، نو سو میٹر یعنی لگ بھگ ایک کلو میٹر دور تک بکتربند گاڑی ،ٹينک اوربنکر تباہ کرسکتا ہے۔ نو آر پی جی سیون لانچر اور چوراسي راکٹ کی  برآمدگی بھی کسی بڑي عسکري پيش قدمي کو روکنے سے کم نہیں۔

درجنوں کی تعداد میں پکڑی جانیوالی سب مشین گنیں ،جی تھری، سیون ایم ایم، چائنیز رائفلیں، اسنائپر،شاٹ گن اور رپیٹر سے ہونے والی تباہی بھی بےحساب ہے۔ڈھائی ہزار اوان بم اور تین سو دستی بم الگ ہیں۔

اسلحے میں ڈھائی ہزار اوان بم اور تین سو دستی بم بھی شامل ہیں۔ ایک دستی بم کا حملہ جائے وقوع پر پانچ میٹر کے دائرے میں موجود افراد کو ہلاک اورزخمی کرسکتا ہے۔ اوان بم بھی بڑے پیمانے پر جان کا دشمن ہے۔

ساڑھے چار لاکھ گولیوں سے کتنی اموات ہو سکتی ہیں، اس کا اندازہ آپ خود لگا لیں، دہشت گردوں نے اپنی حفاظت کیلئے ايک سو چاليس بلٹ پروف جيکٹس بھی چھپارکھی تھیں۔ سماء

KARACHI OPERATION

POLICE RAID

Arms in Water Tank

Rocket Launchers

SMGs

anti aircraft guns

Tabool ads will show in this div