وزیراعلیٰ سندھ کا رات گئے بغیر پروٹوکول کراچی کا دورہ

Oct 06, 2016

CM SINDH VISIT KHI 06-10

کراچی: سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ رات گئے بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکلے جہاں انہوں نے ایمپریس مارکیٹ اور صدر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پرانے شہر کی بحالی کے حوالے سے جاری منصوبہ کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا قافلہ تین گاڑیوں اور صرف ایک پولیس موبائل پر مشتمل تھا۔

وزیراعلیٰ دورے کے موقع پر فوراہ چوک سے ہوتے ہوئے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے جہاں انہیں پرانے شہر کی بحالی کے حوالے سے جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی سندھ نے صدر کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ نے صدر اور اطراف کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی ایک دن میں صاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کراچی پاکستان کا بڑا شہر اور دہشتگردوں کے نشانے پر بھی ہے۔ عوام کو بھی شر پسند عناصر پر نظر رکھنی چاہیئے۔ سماء

cm sindh

MURAD ALI SHAH

empress market

KARACHI VISIT

Tabool ads will show in this div