پاکستان تحریک انصاف کی فضل الرحمان کونازیبا الفاظ پروارننگ

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد  :  پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خواتین کو حقوق دے رہی ہے، اس لیےمولانا کو ہارٹ اٹیک ہو رہا ہے۔ انہوں نے فضل الرحمان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  فضل الرحمان کو فائنل وارننگ دے رہے ہیں، فضل الرحمان بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے تو آواز اٹھائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے بیان پر اسمبلی میں بیٹھی ہوئی خواتین خاموش کیوں ہیں؟ فضل الرحمان کوپتا ہونا چاہیے کہ ملک کی51 فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نے پاکستانی خواتین کے خلاف گندی زبان استعمال کی ہے، فضل الرحمان کو فائنل وارننگ دے رہے ہیں، وہ بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے تو آواز اٹھائیں گے، فضل الرحمان کی  باتیں ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔شیریں مزاری نے خواتین اراکین پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود خواتین آواز نہیں اٹھا سکتی تو کیوں بیٹھی ہیں، پی ٹی آئی خواتین کو مساوی حقوق دینے والی واحد جماعت ہے، صوبائی بجٹ میں خواتین کی تعلیم کیلئے70فیصد مختص کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف باتیں نہیں کرتے، پی ٹی آئی خواتین کو حقوق بھی دے رہی ہے، خواتین کی حکومت آئی تو مولانا سیاسی طور پر صوبے سے نکل جائیں گے، کیا دھرنے میں صوفی میوزک اور ترانے سننا غیر مناسب ہے، تحریک انصاف مغربی رول ماڈل نہیں اپنا رہی ہیں۔ سماء

کی

hub

deepens

officer

residence

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div