Technology

گوگل کی نئی اسمارٹ فون ٹیکنالوجی آگئی

google-smartphone-app-search لاس اینجلس : معروف کمپنی گوگل نے اسٹریمنگ ڈیوائس کروم کاسٹ کا الٹرا  ورژن متعارف کرا دیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ پر جاری نیوز کے مطابق گوگل حکام کا کہنا ہے کہ کروم کاسٹ الٹرا کا نیا ورژن متعارف کرا دیا گیا ہے۔ گوگل نے نئی اسمارٹ فون لائن اپ ”پکسل“ متعارف کرانے کیساتھ ساتھ ایچ ڈی ایم آئی ڈونگل ”کروم کاسٹ“ کا اپ گریڈڈ ورژن بھی متعارف کرایا ہے، جسے ”کروم کاسٹ الٹرا“ کا نام دیا ہے۔ پکسل اسمارٹ فونز کی طرح اس ڈیوائس پر بھی "جی" کا لوگو چھاپا گیا ہے۔ projectara-100589405-primary.idge یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کروم کاسٹ ایک اسٹریمنگ ڈیوائس ہے، جسے ایل ای ڈی ٹی وی کے ساتھ کنیکٹ کر کے اسمارٹ فون میں موجود تصاویر اور ویڈیوز اور دیگر میڈیا کو بڑی اسکرین پر دیکھا جا سکتا ہے۔ chromecast-2015-review گوگل کی جانب سے کروم کاسٹ مارکیٹ میں لانچ کے ساتھ ہی اسے زبردست پذیرائی ملی ہے، یہ اب تک کا اس کا تیسرا ورژن لانچ کیا گیا ہے۔ سماء

MOBILE

Andriod

SMART PHONE

Cell phone

Chromecast

streaming device

Ultra

LCD

Tabool ads will show in this div