واہگہ بارڈ کے قریب خودکش حملہ، خواتین، بچوں سمیت 55افراد جاں بحق، 120 زخمی

ویب ایڈیٹر

لاہور : پاک بھارت واہگہ بارڈر کے قریب خود کش دھماکے میں 55افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں میں رینجرز اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، آئی جی پنجاب اور ڈی جی رینجرز نے خودکش حملے کی تصدیق کردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں واہگہ بارڈ کے قریب رینجرز مارکیٹ میں ایک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوگئے، رینجرز اہلکار، خواتین اور بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق واہگہ بارڈر پر پریڈ ختم ہونے کے بعد رینجرز مارکیٹ میں ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا، اتوار کے باعث لوگوں کا شدید رش تھا، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے میں کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈائریکٹر گھرکی اسپتال نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 44 افراد کی لاشیں جبکہ 40 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق واہگہ دھماکے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں، سروسز اسپتال میں 34 جبکہ شالیمار اسپتال بھی 11 زخمی منتقل کئے گئے۔

دھماکے میں فیصل آباد کے علاقے سمندری کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایسے کئی خاندان ہیں جن کے متعدد افراد زخمی ہیں، جبکہ ایک اور خاندان کے 6 افراد بھی واقعے میں لقمہ اجل بن گئے۔

ابتدائی طور پر دھماکا گیس سلنڈر کا بتایا جارہا تھا تاہم ہلاکتوں میں اضافے اور تباہی کے مناظر دیکھ کر دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی جی رینجرز نے خودکش حملہ کی تصدیق کردی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، گھرکی سمیت متعدد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، کئی افراد کی حالت تشویشناک اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کہتے ہیں کہ دھماکا پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد ہوا، لوگ واپس آرہے تھے کہ ایک زور دار دھماکا ہوگیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی تھی، کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق گھرکی اسپتال میں عملے اور سہولیات کی کمی کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹرز اور عملے کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسپتال میں افراتفری کا عالم ہے لوگ اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ زخمیوں کی آہ و بکا سے قیامت کا منظر بپا ہے، گھرکی اسپتال زخمیوں سے بھر گیا ہے، اسپتال کے صحن میں بیڈ لگادیئے گئے ہیں، شدید زخمیوں کے آپریشن جاری ہیں۔ سماء

زخمی

Burma

رینجرز

MQM

Operation

gifts

بچوں

passport

euros

spent

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div