اظہر علی نے انضمام اور آفریدی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

Azhar Ali 100 Nat 05-10 [video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Azhar-Ali-100-Nat-05-10.mp4"][/video] ابو ظہبی : پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بطور کپتان کیریئر کی تیسری سینچری اسکور کرکے سابق کپتان انضمام الحق اور شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یو اے ای کے شہر ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کپتان اظہر علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 106 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کیریئر کی تیسری سینچری اسکور کرلی۔ یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ اظہر علی نے تینوں سنچریاں بطور کپتان بنائی ہیں، اظہر پاکستان کے تین سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق اور شاہد آفریدی بحیثیت کپتان دو دو سنچریوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں اظہر علی سنچری اسکور کرنے کے بعد دوسری ہی گیند پر تیز شارٹ کے باعث ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے ایک سو ایک رنز اپنے نام کیے۔ سماء

world record

PAKvsWI

Tabool ads will show in this div