واہگہ حملہ آپریشن ضرب عضب کا ری ایکشن ہے، گورنر پنجاب

ویب ایڈیٹر

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن ضرب عضب کا ری ایکشن ہے، کہتے ہیں کہ سیکیورٹی ادارے تنہا دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، حکومت اور اپوزیشن جماعتیں مل کر پاکستان اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

لاہور میں واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا ہے، جیت پاکستانی عوام کی ہوگی، قانون نافذ کرنیوالے ادارے تنہا دہشتگردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سب مل کر پاکستان اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق ضرب عضب آپریشن کا ری ایکشن ہونا تھا، پاک فوج کے آپریشن سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، قوم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہے۔ سماء

transport

twins

protect

closed

آپریشن ضرب عضب

spent

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div