تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Toss 05-10i

ابوظہبی : پاکستان نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز کے آخری معرکے میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس آنیوالے عامر کی جگہ سہیل خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اظہر علی کپتان، شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، محمد نواز، عماد وسیم، سہیل خان، وہاب ریاض اور حسن علی۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کارلوس بریتھویٹ کی جگہ گیبیریئل شینن جبکہ چارلس کی جگہ لیوس ٹیم کا حصہ ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان جیسن ہولڈر، کیتھ بریتھویٹ، ڈیون براوو، مارلن سموئلز، دنیش رامدین، کیرن پولارڈ، سنیل نارائج، سلیمان بین، الزاری جوزف شامل ہیں۔ سماء

West Indies

3rd ODI

Tabool ads will show in this div