متحدہ بانی کی قسمت کا فیصلہ قریب

8

لندن : لندن ميں بانی ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کيس انجام کے بہت قريب پہنچ گيا، آج لندن کی عدالت ميں اہم سماعت ہورہی ہے، ايم کيو ايم لندن متاثر ہوسکتی ہے، الطاف حسین پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

لندن منی لانڈرنگ مقدمے کا آج بڑا دن ہے، اہم سماعت کے دوران متحدہ بانی پر فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے جبکہ ایم کیو ایم لندن بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

سماء سے گفتگو ميں تجزيہ کار آفتاب صديقی نے بتايا کہ مقدمہ انجام کے قريب ہے۔ انہوں نے کہا يہ ہفتہ مقدمے کے اہم فيصلے سامنے لاسکتا ہے، اسکاٹ لينڈ یارڈ پولیس نے شواہد اکھٹے کرلئے ہيں، جنہيں آج لندن عدالت ميں پيش کيا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی ايم کيو ايم کے گھر سے برآمد شدہ بھاری رقم کی نوعيت پر فيصلہ سنايا جائے گا کہ اس رقم کے ذرائع کيا رہے ہيں؟۔

ايم کيو ايم پاکستان اور لندن ميں لاتعلقی کے بعد منی لانڈرنگ کيس کی پہلی سماعت ہے۔ سماء

money laundering case

mqm founder

Scottlandyard Police

Tabool ads will show in this div