ملتان میں سنگدلی کی انتہاء، 2 نومولود بچیاں نہر میں پھینک دی گئیں، مکینوں نے نکال لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

ملتان : ملتان میں 2 ننھی کلیاں نہر میں پھینک دی گئیں، اللہ کو زندگی منظور تھی علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز نے نومولود بچیوں کو نہر سے نکال کر اسپتال پہنچادیا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ملتان میں دنیا پور روڈ پر نوبہار نہر سے 2 ننھی کلياں مليں، جنہيں درندہ صفت افراد پھينک کر فرار ہوگئے، شاپنگ بیگ میں بند نومولود بچیاں پانی کی سطح پر تیرتی جارہی تھیں، اہل علاقہ نے دیکھا اور باہر نکال لیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دونوں بچیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا، دونوں بچیوں کو انکیوبیٹر میں رکھ دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق جڑواں بچیوں کی عمر ایک دن ہے اور وہ صحت مند ہیں، پوليس کو تاحال واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ سماء

resigns

Afghan

Tabool ads will show in this div