لاہورسانحہ، واہگہ پرتجارتی سرگرمیاں تین روز کیلئے معطل

ویب ایڈیٹر:

لاہور  :  واہگہ بارڈر کے قریب خود کش حملے میں 59 افراد کی شہادت کے بعد سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے تین روز کے لئے تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔سماء ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پرچم لہرانے کی تقریب کے بعد ہونے والے خود کش حملے میں 59 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد بارڈر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے رینجرز کے جوان تعینات کردیئے گئے ہیں، جب کہ بھارت کے ساتھ ہونے والی تجارتی سرگرمیاں بھی 3 روز کے لئے معطل کی گئیں ہیں۔واہگہ بارڈر پر رینجرز نے تجارتی ٹرک پہلی چیک پوسٹ پر روک لیے ہیں، دوسری جانب بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،جب کہ مقامی افراد کی بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جنرل اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سماء

Inqilab March

روز

vehicles

spent

hrcp

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div