نائن زیرو کے قریب سے اسلحہ کی کھیپ پکڑی گئی
کراچی : عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب کارروائی میں پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی، ہتھیار پانی کے ٹینک میں چھپائے گئے تھے۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد میں نائن زیرو کے قریب پولیس نے کارروائی کی، ایک عمارت سے بھاری ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی، اسلحہ پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا تھا۔
نمائندہ سماء کے مطابق پانی کا ٹینک انتہائی کشادہ ہے جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ چھپایا گیا تھا، برآمد ہونیوالے ہتھیاروں میں اینٹی ایئر کرافٹ گنیں، 300 کے قریب راکٹ لانچر اور ایس ایم جیز شامل ہیں۔ سماء