دوستی ہو تو ایسی،کراچی کے پانچ دوست بھی سانحہ واہگہ میں جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
لاہور : سانحہ واہگہ بارڈر میں کراچی کے پانچ دوست بھی زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ ایک زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
واہگہ بارڈرکے قریب خودکش دھماکے میں جاں بحق انسٹھ افراد ميں پانچ کا تعلق کراچی سے تھا، پانچوں دوست گھومنے پنجاب گئے تھے، جن میں کلفٹن کے عبدالرزاق، شادمان کے صائق، لانڈھی کے عرفان۔ سکندر اور دیگر دو شامل ہیں، جب کہ ایک دوست فاروق لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پانچوں افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ سماء