تین ننھے مہمانوں کی آمد

Oct 05, 2016

Lions Birth Lhr Pkg 04-101

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Lions-Birth-Lhr-Pkg-04-10.mp4"][/video]

لاہور کے چڑیا گھر میں 3 نئے مہمانوں کی آمد سے افريقی شيروں کی تعداد 20 ہوگئی۔

لاہور چڑيا گھر ميں 3 نئے فيملی ممبرز کا اضافہ ہوگیا، يہ کوئی نازک مزاج جانور نہيں بلکہ رُعب دار طبيعت کے مالک شير ہيں، اس سے قبل چڑيا گھر ميں 5 نر اور 12 مادہ افريقی شير موجود ہيں، اس اضافے کے بعد يہ تعداد 20 ہو گئی ہے۔

زو انتظاميہ شيروں کی افزائش نسل ميں رواں سال پہلے سے زيادہ کامياب ہوئی ہے۔

ماں اور بچوں کی صحت کا خيال رکھتے ہوئے چڑيا گھر انتظاميہ نے اُنہيں فی الحال پنجرے کے پيچھے قائم کمرے ميں رکھا ہے، جہاں اُن کی ابتدائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

بھورے بالوں والا يہ جانور ابتدائی 6 ماہ ماں کے دودھ پر ہی رہتا ہے، جس کے بعد اس کی خوراک ميں گوشت شامل کيا جاتا ہے۔

پہلا ہفتہ تو ننھے شير آنکھ کھولنے ميں ہی گزار ديں گے جبکہ اگلے 7 دن بھی ماں کے ساتھ ہی رہیں گے اور تيسرے ہفتے انہيں پنجرے ميں عوام کے سامنے چھوڑ ديا جائيگا۔ سماء

African lions'

Lions Birth

3 Cubs

Tabool ads will show in this div