مختلف حساس شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور/کراچی/اسلام آباد/کوئٹہ/پشاور/ہنگو  :  محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ بعض علاقوں میں موبائل فون قبل از وقت ہی خاموش ہوگئے تھے۔محرم میں دہشت گردی سے بچاؤ کا نسخہ یہ ہے کہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی، وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی حکومتوں نے محرم کے دوران دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کیا تھا، جس کے باعث اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت حساس اضلاع میں موبائل روس بند رہے گی۔ سیکٹر جی سکس میں موبائل فون دن بارہ بجے سے جلوس کے اختتام تک خاموش رہیں گے، جب کہ یوم عاشور پر راول پنڈی میں دن بھر  گھنٹی نہیں بجے گی۔ سیکریٹری داخلہ سندھ کہتے ہیں کراچی میں آج اور یوم عاشور پر صبح چھ سے رات دس بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، حیدرآباد ڈویژن میں صرف دس محرم کو صبح چھ سے رات نو بجے تک موبائل فون خاموش رہیں گے، جب کہ سکھر میں نو محرم کو دوپہر بارہ بجے سے رات نو بجے تک اور دس محرم کو صبح آٹھ سے رات ایک بجے تک موبائل فون بند رہیں گے۔ سماء

میں

famine

defeat

tight

nih