واہگہ بارڈرخودکش حملہ،امریکاکی تفتیش میں معاونت کی پیشکش

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد  :  امریکا نے واہگہ بارڈر پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے تعاون کی پیشکش کردی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ حملے سے واضح ہوگیا کہ دہشت گردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں، امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے واہگہ بارڈر پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردری کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا واہگہ بارڈر پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں، امریکا پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔


 

رچرڈ اولسن نے کہا کہ واہگہ بارڈر پر دہشتگردی کے اس واقعہ سے متعلق تفتیشی ٹیموں کی معاونت کے لیے تیار ہیں ، حملے نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردوں کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ، دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ سماء

میں

کی

تفتیش

spent

saarc summit

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div