واہگہ بارڈرگیٹ کےقریب سے دھماکاخیزمواد اورخودکش جیکٹ برآمد
ویب ایڈیٹر:
لاہور : سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران واہگہ بارڈر گیٹ کے قریب سے خودکش جیکٹ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، جس کے بعد سرچ آپریشن وسیع کر دیا گیا ہے۔
سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے، واہگہ بارڈر پر آج سرچ آپریشن کے دوران گیٹ کے قریب سے خود کش جیکٹ برآمد ہونے پر سرچ کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ واہگہ بارڈر پر فضا انتہائی سوگوار ہے اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئی ہیں۔ خود کش دھماکے میں مرنے والے افراد چار افراد کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، ایک بچی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
واہگہ کے اطراف کے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے،خواتین کی تلاشی بھی جاری ہے، جس کیلئے خواتین اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے، واہگہ کی جانب کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، عام لوگوں کو باب آزادی آنے کی اجازت ہے، نہ میڈیا نمائندوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
واہگہ بارڈر کے آس پاس کی آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، جس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا واہگہ بارڈر پارکنگ ميں سرچ آپریشن کے دوران پارکنگ سے بارودی مواد برآمد کیا گیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
واہگہ بارڈر پر سرچ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ بھی برآمد کی گئی، جسے ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش جیکٹ10کلو وزنی تھا، خود کش جیکٹ میں بال بیرنگ اور کیل استعمال کیےگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور ایک سے زائد تھے، دیگر دھماکا نہیں کرسکے، واہگہ کے اطراف میں قائم ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو بھی تفتیش میں شامل کرلیا گیا ہے، دھماکے سے متعلق کسٹم حکام سے بھی تفتیش جارہی ہے۔ سماء