سانحہ واہگہ بارڈر،وزیراعلیٰ نے جوائنٹ انویسٹی گیس ٹیم بنادی

ویب ایڈیٹر:


لاہور  :  وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لاہور کے باب آزاد واہگہ بارڈر پر ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی۔

خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کوپیش کردی گئی ہے اورانہوں نےتحقیقات کےلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلی شہباز شریف نے آج صبح جنرل اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کو بہترعلاج فراہم کی ہدایت کی ان کا کہنا تھاکہ معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کیا گیا ہے،مقدمہ کالعدم تنظیم کے خلاف درج کیا گیا ہے،جس میں 302، 7اے ٹی اے، 324،ایکسپلوسو ایکٹ 3/4 اور109سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سماء

نے

conflict

fan

spent

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div