کراچی، میاں، بیوی اور بیٹی کا پراسرار قتل

Delhi Colony Murder Khi 04-10 کراچی : دہلی کالونی کراچی میں مبینہ طور پر دم گھٹنے سے میاں، بیوی اور دو سالہ بیٹی جان سے گئے۔ کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ہنستا کھیلتا گھر اجڑ گیا، مبینہ طور پر دم گھٹنے سے میاں بیوی اور بیٹی ہلاک ہو گئے۔ اٹھائیس سالہ نعمان،چوبیس سالہ عائشہ اور دو سالہ آمنہ کی موت کیسے ہوئی؟۔ پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔ رشتہ دار کہتے ہیں فیومیگیشن کے باعث تینوں کی حالت غیر ہوئی، تو اسپتال لے کر بھاگے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ پولیس کو کمرے سے مخصوص قسم کا پاؤڈر بھی ملا ہے جسے ٹیسٹ کرانے کیلئے لیبارٹری بھیجا جائے گا۔ تفتیشی حکام کہتے ہیں موت دم گھٹنے سے ہوئی یا وجہ کوئی اور ہے سب کچھ پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آجائے گا۔ سماء

KILLING

KARACHI KILLING

suffocation

Tabool ads will show in this div