کپتان سیاسی سرگرمیوں سے دور،تفریح کے موڈ میں

imran walk bani gala

نتھیا گلی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان رائے ونڈ مارچ کے بعد سے نتھیا گلی میں آرام میں مصروف ہیں۔ کپتان نے نتھیا گلی میں ساتھیوں کے ہمراہ پہاڑوں پرچہل قدمی کی ،سابق کرکٹر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرہ بھی ہمراتھے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹراوراپنے انسٹا گرام اکاؤںٹ پر تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں عمران خان ، وسیم اکرم ، اہلیہ شنیرا اکرم، گلوکار سلمان احمد اور ذاکر حسین کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویر سلمان احمد نے اپ لوڈ کی تھی جسے شنیرا نے ری ٹویٹ کیا۔ ایک تصویر شنیرا نے اپنی اور وسیم اکرم کی اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے نتھیا گلی کی خوبصورتی کی تعریف اور بہترین مہمان نوازی پرکپتان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ کے بعد سے نتھیا گلی میں سیروتفریح میں مصروف ہیں، اس وجہ سے انہوں نے گزشتہ روز  مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی پارلیمانی قائدین کی کانفرنس میں بھی شرکت نہیں کی۔ کانفرنس میں کپتان کی نمائندگی شاہ محمود قریشی نے کی۔ سماء

IMRAN KHAN

Nathia Gali

Tabool ads will show in this div