بابراعظم کے پاس ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع

Oct 04, 2016

BABAR AZAM AT RECORDS PKG 04-10

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/BABAR-AZAM-AT-RECORDS-PKG-04-10.mp4"][/video]

شارجہ: ویسٹ انڈیزکیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز میں سینچری اسکورکرنے والے بابراعظم کے پاس ریکارڈ بک میں نام لکھوانے کا سنہری موقع ہے۔ کل بھی سورنز بنالیے تو ظہیرعباس اورسعید اجمل کا ریکارڈ برابرکردیں گے۔ پاکستان اورویسٹ کےدرمیان کھیلی جانے والے تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں جہاں پاکستان نے دونوں میچز میں فتح اپنے نام کی وہیں بابراعظم کا بلا بھی خوب چلا اور انہوں نے دو سینچریاں بنا ڈالیں۔

اگر بابر اعظم کل کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی سینچری اسکور کرلیتے ہیں تو وہ لگا تار تین سینچریاں بنانے والے تیسرےپاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔

دوسری جانب بابر اعظم تین میچز کی سیریز کے ٹاپ اسکورر بننے کے قریب بھی پہنچ گئے ہیں۔ اگر کل کے میچ میں بابراعظم نے  ایک ففٹی اوربنائی تو نیاپاکستانی ریکارڈ بنا دیں گے،بابر اعظم ،کوانٹم ڈی کوک کا ریکارڈ سنچری بنا کر توڑ دیں گے۔

West Indies

Tabool ads will show in this div