پاک بھارت کشیدگی؛امریکہ نے ہاتھ اٹھا لیے

Department of State Elizabeth Trudeau 04-010

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/US-PAK-PKG-04-10.mp4"][/video]

واشنگٹن: امريکي محکمہ خارجہ نے کنٹرول لائن پر پاک بھارت کشيدگي کے پر متعلق بات کرنے سے انکارکرديا۔ نائب ترجمان ايلزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ کوشش ہے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کی جائے۔ واشنگٹن ميں پريس بريفنگ کے دوران ٹروڈو کا کہنا تھا کہ  پاکستانی حدود میں سرجیکل اسٹرائیک پر بات نہیں کریں گے۔امریکا کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت باہمی بات چیت جاری رکھیں۔اور مذاکرات کے ذريعے مسائل حل کريں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان ایلزبتھ ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درميان کشيدگي فوری طور پر کم ہونی چاہیے۔ کشمیر کے حوالے سے سے امریکا کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ سماء

kashmir issue

elizabeth trudeau

surgical strike

Tabool ads will show in this div