امام حسین کی جدوجہد آمرکےسامنےڈٹ جانےکادرس دیتی ہے،وزیراعظم

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد  :   وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا امت مسلمہ کو حق و سچ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے،جمہوریت کی بقاء حضرت امام حسین کے راستے پر چل کر ہی ممکن ہے،حضرت امام حسین کی جدوجہد ہر آمر کے خلاف جدوجہد کا درس دیتی ہے۔یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ شہری محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک اور حضرت امام حسین کے پیروکار ہیں ۔ ہمیں واقعہ کربلا میں دی جانے والی قربانی پر فخر ہے ۔ واقعہ کربلا امت مسلمہ کو حق و سچ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا درس دیتا ہے ۔ قربانی کے اس جذبے کے تحت ہی ہم اپنی حقیقی منزل کی طرف گامزن رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء حضرت امام حسین کے راستے پر چل کر ہی ممکن ہے ۔ حال ہی میں پاکستانی قوم نے حق و سچ کی راہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے نہ صرف امت مسلمہ بلکہ اقوام عالم میں اپنا مقام بلند کیا ۔ حضرت امام حسین کی جدوجہد ہر آمر کیخلاف جدوجہد اور چور دروازوں سے اقتدار کے راستوں کو تالا لگانے کا درس بھی دیتی ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر ہمیں اقبال کے ان اشعار کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا چاہیئے۔ سماء ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کیلئے نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر

کی

azarenka

Tabool ads will show in this div