کراچی؛ کیمیکل ٹینک میں گر کر تین مزدور جاں بحق
کراچی: پورٹ قاسم کی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے پانچ مزدوروں میں سے تین جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔
پورٹ قاسم کے علاقے میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ٹینک میں پانچ مزدور ڈوب گئے جس میں سے تین جاں بحق ہوگئے۔ موقع پر موجود دیگرملازمین نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت دو مزدوروں کو نکال لیا، لیکن تین مزدوروں کو نہیں نکال سکے۔
انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کےلیے غوطہ خوروں کو طلب کیا، جنھوں نے تینوں کی لاشیں نکال لیں۔
مرنے والے مزدوروں میں راحیل ، عامر اور اعجازشامل ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ ٹینک میں کیمیکل اور گندا پانی تھا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئی۔ سماء
rescue operation
PORT QASIM
chemical tank
three labors died
textile company
تبولا
Tabool ads will show in this div