خلفیہ دوئم حضرت عمرکایوم شہادت عقیدت واحترام سےمنایاگیا

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Hazrat-Omar-Farooq-RA-2100-KHI-PKG-03-10.mp4"][/video] Hazrat Omar Farooq RA 2100 KHI PKG 03-10 کراچی : ملک بھر میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت پیر کے روز عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جن کے مشورے کو رب کعبہ کی تائید ملی اور آیات ربانی کی صورت میں نازل ہوئیں، بائیس لاکھ مربع میل پر حکمرانی اور پھر بھی یہ کہنا کہ دریائے فرات کے کنارے اک کتا بھی بھوکا مرجائے تو قیامت کے دن مجھ سے پوچھا جائے گا۔ یہ سب حوالے منسوب ہیں امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے۔ غزوات ہوں یا خلافت ، نظام عدل ہویا  منافقین وکفار سے نفرت حرمت شراب اور امہات المومنین کے لیے پردے کا مشورہ، پولیس کا محکمہ اور جیل کا نظام، فوجی چھاونیاں اور بیت المال یہ سب حق وباطل میں فرق کرنیوالے فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عہد کی زریں یادیں ہیں۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ یکم محرم کو دارفانی سے کوچ کرگئے اور پھر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں آسودہ خاک ہوئے۔ اسلامی تاریخ کی ابتدا بھی قربانی سے ہوتی ہے اور ذوالحج میں قربانی کے ساتھ اسلامی سال اختتام پذیر ہوتا ہے۔ سماء

ISLAM

MUSLIM

MUHARRAM UL HARAM

Youm-e-Shahadat

Tabool ads will show in this div