بابا گرونانک کا جنم دن، ہزاروں سکھ یاتریوں کی واہگہ کے ذریعے پاکستان آمد

اسٹاف رپورٹ

لاہور : سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقريبات ميں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ ياتری واہگہ بارڈر کے ذريعے پاکستان پہنچ رہے ہيں، بھارتی مہمانوں کی آمد سے متعلق رپورٹ کريں گے۔

بابا گرونانک کے 546 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے عہديداران اور گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے اراکين نے ان کا استقبال کیا۔

بھارتی مہمانوں نے پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ يہ سرزمين ان کیلئے مقدس حيثيت کی حامل ہے۔

پاکستان ميں 10 روزہ قيام کے دوران سکھ ياتری ننکانہ صاحب ميں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقريبات ميں شرکت کريں گے، لاہور میں گورد وارہ ڈیرہ صاحب، حسن ابدال میں گورد وارہ پنجہ صاحب سمیت دیگر مذہبی مقامات پر بھی حاضری دی جائے گی، سکھ ياتری 13 نومبر کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔ سماء

آمد

ronaldo

real

spent

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div