بھارتی جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک کےبعدآرمی چیف کااسٹرئیک کورکادورہ

Army Chief Manglakor 03-101 منگلا :  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگلا میں اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ Army Chief Manglakor 03-10 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا ہے۔ Army Chief Manglakor 03-104 منگلا آمد پر کور کور ون منگلا کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمانڈر لاہور، ،گوجرانوالہ، پشاور, چیف آف لاجسٹکس اور ڈی جی ملٹری آپریشنز  اورڈی جی ایم او بھی آرمی چیف کے ہمراہ رہے۔ کمانڈر سنٹرل کمانڈ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ Army Chief Manglakor 03-102 دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اسٹرائیک کور کمانڈر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ Army Chief Manglakor 03-105 کور ون (اسٹرئیک کور) کی خاص بات یہ ہے کہ گارگل جنگ میں اسی کور نے نمایاں کارنامے بھی انجام دیئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اور سابق فوجی جنرل ٹکا خان بھی منگلا کے کور کمانڈرز رہ چکے ہیں۔ Army Chief Manglakor 03-107 کور ون کی سب آرڈینیٹ یونٹس ایل او سی پر تعینات ہیں، کور ہیڈکواٹرز منگلا 6ویں آرمرڈ ڈویژن گوجرانوالہ،17ویں انفرنٹری ڈویژن کھاریاں اور 37ویں انفرنٹری ڈویژن کھاریاں کو بھی کمان کرتا ہے۔ سماء Army Chief Manglakor 03-109

INFANTRY

Kargil war

surgical strike

baramulla

Mangla Corps

Unit 1

Armoured Div

Tabool ads will show in this div