کجریوال نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ لئے

2

نئی دہلی : نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد مانگ لئے۔

بھارتی سیاستدان اپنی ہی فوج کے دعوؤں کو تسلیم اور حکومت پر اعتباد کرنے کو تیار نہیں، نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے نریندرا مودی سے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد مانگ لئے۔

پاکستان کی جانب سے ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو سرحدی علاقے کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی میڈیا کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ ان کے ملک میں کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی، سی این این نے بھی یہ خبریں چلائیں جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں سرحدی علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک یا کسی بھی طرح کی فوجی سرگرمی سے انکار کیا گیا ہے۔

کجریوال کا مزید کہنا ہے کہ بی بی سی اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہونیوالی خبروں میں پاکستانی علاقے میں بچے کھیلتے ہوئے دکھائے گئے ہیں، ان خبروں سے یہ سوال پیدا ہورہا ہے کہ در حقیقت کس علاقے میں سرجیکل اسٹرائیک کی گئی۔

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے بھارتی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے شواہد پیش کئے جائیں، پاکستان عالمی سطح پر بھارت کو بدنام کررہا ہے۔ سماء

New York Times

surgical strike

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div