لاہور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر، مجلس شام غریباں، شہداء کو نذرانہ عقیدت

اسٹاف رپورٹ

لاہور : نواسہ رسولﷺ، فاطمہ کے لال کی پرسہ داری کیلئے یوم عاشور پر لاہور کی قدیمی امام بارگاہ نثار حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ گیا، جلوس کے اختتام پر مجلس شام غریباں برپا کی گئی، کربلا کے شہیدوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

محرام الحرام کی نویں شب یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی زیارت لاہور کی نثار حویلی سے برآمد ہوئی تو شرکاء گریہ اور ماتم کرکے شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے دکھائی دئیے۔

شبیہہ ذوالجناح کو اندرون شہر کی گلیوں میں قائم 100 سے زائد امام بارگاہوں میں لے جایا گیا، موذن نے اذان علی اکبر کا آغاز کیا تو گریہ زاری میں تیزی آگئی اور عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی۔

جلوس کا اگلا پڑاؤ پانی والا تالاب تھا جہاں نماز ظہرین ادا کی گئی، تعزئيے کی زيارت کیلئے خواتين اور بچوں کی بڑی تعداد بھی جلوس ميں شريک تھی، شرکاء نے یوم عاشور کے جلوسوں کو شہدائے کربلا کا پیغام عام کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔

یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی منزل کربلا گامے شاہ تھی جہاں تک پہنچنے کیلئے عزادار تقریبا 20 گھنٹے تک اپنے مقررہ راستوں پر گامزن رہے۔ سماء

لاہور

total

mistake

gst

pol

Tabool ads will show in this div