کراچی : شہداء کربلا سے اظہار عقیدت کیلئے جلوس، شام غریباں

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی ميں 10 محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، 25 ہزار سے زائد اہلکاروں نے مرکزی جلوس کی سيکيورٹی کے فرائض انجام دیئے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں جلوس کی حفاظت چیلنج تھا۔

حسینی لشکر کے مصائب اور فاطمہ کے لعل کی شہادت کا دن آگیا، نشتر پارک کراچی میں مرکزی مجلس سے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا اور امام عالی مقام کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مجلس کے بعد نشتر پارک سے مرکزی جلوس برآمد ہوا، عزا دار نوحے پڑھتے اور سینہ کوبی کرتے رواں دواں ہوئے تبت سینٹر پر جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین ادا کی۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے ایسے انتظامات تھے کہ پرندہ بھی پر نہ مار سکے

جلوس کے راستے میں 25 ہزار سے زائد اہلکار جبکہ بلند عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات تھے، سراغ رساں کتے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے راستے کی تلاشی کرتے رہے، حساس مقامات کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جاتی رہی، وزیراعلیٰ سندھ نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یوم عاشور کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا جہاں مجلس شام غریباں برپا کی گئیں۔ سماء

burger

mistake

snap

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div