کشمیر کے معاملے پر سب یک جان ہیں، شاہ محمود قریشی

Oct 03, 2016

PM All Party Ijlas 1200 Isb Vo  03-1021

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے بھی اختلافات بھلاکر کشمیر کے معاملے پر یک جان ہونے کا اعلان کردیا، شاہ محمود کہتے ہیں بھارت جانتا ہے کہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، جان بوجھ کر جارحیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ہم سفارتی سطح پر تنہا نہیں۔

پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب مجھے آپ کی حب الوطنی پر پورا یقین ہے، ہمارے حکومت کے ساتھ اختلافات ہیں، اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے معاملے میں یک جان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر انتہائی جامع تھی، وزیراعظم کی تقریر قابل تعریف ہے، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے، بھارت کی جانب سے مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، قومی مفاد میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

شاہ محمود بولے کہ اب کشمیر کے نہتے اور مظلوم لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بھارت جانتا ہے کہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، وہ جان بوجھ کر جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہم سفارتی سطح پر تنہا نہیں، درحقیقت بھارت نے سارک کے پُرامن اجلاس کا بائیکاٹ کیا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارنہ ہے۔ سماء

Parliamentary Parties Meeting

Tabool ads will show in this div