سانحہ واہگہ بارڈر، ایک او زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی

اسٹاف رپورٹ

لاہور : سانحہ واہگہ بارڈر ميں زخمی ہونے والا ايک اور شخص دوران علاج چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی، 67 شدید زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں ميں زير علاج ہيں۔

واہگہ بارڈر پر پريڈ ديکھنے کیلئے جانے والا 40 سالہ شاہد حافظ آباد کا رہائشی تھا، 2 نومبر کی شام دھماکا ہوا تو بارودی مواد کے ٹکڑے اس کے سر ميں لگے، 2 روز تک اسپتال ميں داخل رہا ليکن زندگی نے وفا نہ کی اور شاہد دم توڑ گيا۔

واہگہ بارڈر پر ہونیوالے دھماکے ميں مجموعی طور پر 118 افراد زخمی ہوئے، جن ميں سے اب بھی 67 افراد اسپتالوں میں زير علاج ہيں، سروسز اسپتال ميں زخميوں کی تعداد 22، گھرکی اسپتال ميں 17 زخمی زير علاج ہيں، جنرل اسپتال ميں 12 اور ميو اسپتال ميں زخميوں کی تعداد 11 ہے جبکہ جناح اسپتال ميں 6 افراد زير علاج ہيں۔ سماء

زخمی

MQM

conflict

توڑ

spent

umrah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div