شیخ رشید حکومتی فہرست سے باہر

Oct 02, 2016

Sheikh Rasheed Nawaz Sot 02-09

اسلام آباد : پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرنیوالوں کی حکومتی فہرست میں شیخ رشید جگہ نہ بناسکے، کہتے ہیں حکمران مجھ سے خوفزدہ ہیں، دنیا جانتی ہے حقیقی اپوزیشن کا نام شیخ رشید ہے۔

حکومت نے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس کل بلایا ہے جس کیلئے تمام پارٹیز کو دعوت دیدی گئی ہے تاہم حکومتی فہرست میں ایک سیاستدان کا نام شامل نہیں کیا گیا وہ ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد۔

شیخ رشید احمد سماء سے گفتگو میں بولے کہ حکمران مجھ سے خوفزدہ ہیں، اجلاس میں جی حضوری کی پارٹیاں بلائی گئی ہیں، قوم سمجھے، سب سرکاری پارٹیاں بلائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ احتساب ہوا تو نواز شریف کے بعد آصف زرداری کی باری ہے، اے این پی اور شیر پاؤ بھارت کے بارے میں کیا کہیں گے، دنیا جانتی ہے حقیقی اپوزیشن کا نام شیخ رشید ہے۔ سماء

SHAIKH RASHEED

Parliamentary Parties Meeting

Tabool ads will show in this div