آپریشن خیبر ون : فورسز کی کارروائیاں جاری، 50 دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی

اسٹاف رپورٹ

لنڈی کوتل : دہشت گردوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے خیبرون آپریشن کے دوران خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کا قلع قمع کردیا، 50 دہشت ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی ایک کے بعد ایک ضرب جاری ہے، خیبرون آپریشن میں تیزی آگئی، جیٹ طیاری کی بمباری اور شیلنگ سے 50 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، فورسز نے درجنوں ٹھکانے ملیا میٹ کردیئے۔

وادی تیراہ اکاخیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جیٹ طیاروں نے بھی کارروائی میں حصہ لیا، یہاں 5 شدت پسند مارے گئے، 4 زخمی ہوئے، 4 خفیہ ٹھکانے مٹی کا ڈھیر بن گئے۔

تحصیل لنڈی کوتل کے بازار ذخہ خیل میں کارروائی کرکے 5 دہشت گرد موت کے گھاٹ اتارے گئے، 8 آٹھ زخمی ہوئے، متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ سماء

زخمی

شوبز

nobel

pipeline

bln

Tabool ads will show in this div