کسی دہشتگردگروپ سے رعایت کےالزامات بےبنیاد ہیں،جلیل عباسں
واشنگٹن: امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے،کسی گروپ سے رعایت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ واشنگٹن میں غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں چار ہزار کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔پاکستان سرد جنگ کے زمانے کی پراکسیز کے خلاف بھی لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے،کسی گروپ سے رعایت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔ پاک،بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے امریکہ کی جانب سےکوششیں قابل تعریف ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ہوا۔ سماء