سانحہ واہگہ: ایک اور بچہ دم توڑ گیا؛ ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی

لاہور: سانحہ واہگہ بارڈر دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہوانے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 62 ہو گئی۔

لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج سانحہ واہگہ بارڈر میں زخمی ہونے والا چار سالہ مبشر رات گئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مبشر دھماکہ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوا تھا اور ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھا، تاہم وہ جانبر نا ہو سکا۔

جاں بحق ہونے والے کمسن مبشر سمیت  خاندان کے چھ افراد واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ اسی خاندان کے مزید سات افراد لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سماء 

style

spent

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div