جاپان کی تیز ترین ٹرین میں اژدھا

Oct 01, 2016
Anaconda1 [video width="1280" height="720" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/10/Train-halted-in-Japan-when-python-spotted-on-board.mp4"][/video] ٹوکیو : جاپان کی مسافر نشست پر اژدھا نما سانپ کے باعث جاپانی تیز ترین ٹرین کو ہنگامی طور پر روکنا پڑا، تاہم اس عملے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں گولی کی رفتارسے چلنے والی تیز ترین ٹرین کو مسافر نشست پر اژدھا نما سانپ کی موجودگی کے باعث ہنگامی طور پر روکنا پڑا، تاہم کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اژدھا نما سانپ مسافر نشست پر 50 منٹ تک کنڈلی مارے آارم سیٹ کے ساتھ لپٹا رہا، جب کہ نشست پر بیٹھا مسافر سانپ کی موجودگی سے لاعلم رہا۔ تاہم پچھلی نشست کے مسافر نے اژدہا نما سانپ دیکھ کر ٹرین کے کنڈکٹر کو مطلع کیا، جس نے ہنگامی طور پر قریبی اسٹیشن پر ٹرین رکوالی، جہاں ریلوے کے عملہ نے ایک منٹ کے اندر اندر سانپ کو نشست سے ہٹاکر باہر نکال لیا۔ بعد ازاں ٹرین اپنے مقررہ وقت پر ہیروشیما پہنچ گئی۔ سماء

BULLET TRAIN

high speed

Tabool ads will show in this div