پی ٹی آئی کا ایک اور باغی سامنے آگیا، سراج محمد خان کا مستعفی ہونے سے انکار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : تحریک انصاف میں پانچواں باغی سامنے آگیا، ایک اور رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا، باضابطہ درخواست پر اسپیکر نے استعفیٰ مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے سراج محمد خان نے اسپیکر سے رابطہ کرکے ان کا استعفی قبول نہ کرنے کی استدعا کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے سراج محمد خان کا استعفیٰ نامنظور کردیا۔

سراج محمد خان حلقہ این اے 6 نوشہرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بھجوایا تھا تاہم 29 اکتوبر کو اسپیکر کے طلب کرنے پر تصدیق کیلئے پارلیمنٹ نہیں گئے تھے۔

سراج محمد خان تحریک انصاف سے بغاوت کرنیوالے پانچویں رکن ہیں، ان سے قبل پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی، گلزار خان، مسرت زیب اور ناصر خٹک بھی قیادت کے فیصلوں سے بغاوت کرچکے ہیں۔

سماء کے رابطہ کرنے پر سراج محمد خان نے بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ ابھی اس سلسلے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ سماء

خان

street

Tabool ads will show in this div