اداکار شان نے پاکستانی فنکاروں کو غیرت دلا دی

SHAAN-PAKISTAN-640x384 کراچی : فلم اسٹار شان نے بھارتی پروپگنڈے اور دھمکیوں پر پاکستانی فنکاروں کی خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے موقع پر جب فوج کو عوام کے حوصلے کی شدید ضرورت ہے، پاکستانی فن کاروں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ جہاں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور دیگر اداکار اپنی حکومت اور فوج کے دفاع پر میدان میں آگئے ہیں، وہی پاکستانی فنکاروں کی خاموشی پر مختلف سماجی طبقوں کی جانب سے شدید تنقید جاری ہے۔ سماجی رابطے پر بنے شان کے آفیشل پیج پر نامور اداکار اور ہدایت شان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی اداکار، فنکار اور عوام بھارتی فوج کے حق میں بول رہے ہیں اور اپنی فوج کا مورال بلند کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستانی فن کاروں کی خاموشی حیران کن ہے۔ Shaan20Shahid2016-18-1442660295-640x427 شان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں پاک افواج کو عوام کی جانب سے حوصلے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی فوج کو ہر موقع پر سپورٹ کرنا چاہیئے، تاہم شوبز شخصیات کی خاموشی شرمناک اقدام ہے۔ شان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک امر ہے کہ کچھ فنکاروں کیلئے ان کی بھارت نواز فلم،شہرت اور پیسہ ملکی مفاد اور پیار سے زیادہ ہے، جس کیلئے وہ بھارتی دشمنی مول نہیں لے سکتے۔ شان صرف ساتھیوں فنکاروں کو غیرت ہی نہیں دلائی بلکہ شہید اور زخمی ہونے والے فوجیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سماء

TROOPS

Shahrukh Khan

Actor Shan

Indian Threats

Tabool ads will show in this div