مہیش بھٹ کا بھارتی انتہا پسندوں کو قیمتی مشورہ

Oct 01, 2016
Mahesh-Bhatt ممبئی : نامور بھارتی پروڈیوسر اور ہدایت کار مہیش بھٹ نے بھارتی انتہا پسندوں کو حوصلے سے کام لینے کا مشورہ دے دیا، مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ چند انتہا پسند دیگر افراد کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرستے، دہشت گردوں کی سزا عام افراد کو نہ دی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری اپنے امن کے پیغام میں بھارتی نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے انتہا پسندوں اور جنگی جنون میں ڈوبے سورماؤں کو مفت مشورہ دے ڈالا۔ unnamed اپنے امن پیغام میں مہیش بھٹ نے اپنے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کچھ انتہا پسندوں کو اس بات کی ہرگز اجازت نہ دی جائے کہ وہ باقی ماندہ افراد کی قسمت اور مستقبل کا فیصلہ کرسکیں"۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے افراد ہیں جو جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، جس میں سے ایک میں ہوں۔ مہیش بھٹ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہا کہ"ٹھیک ہے کہ کارروائی کی جائے مگر دہشت گردوں کے خلاف نہ کہ مذاکرات اور امن کے خلاف"۔ سماء

SHIVESENA

mahesh bhatt

Uri Attack

surgical strike

Indian Actors