شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور:آزاد کشمیر،خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد، وادی نیلم،پشاور، گلگت بلتستان،،ایبٹ آباد،بٹگرام،مانسہرہ گلگت،غذر،سکردواورچلاس میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی پانچ اعشاریہ پانچ محسوس کی گئی۔
زلزلےکامرکز شمالی علاقہ جات میں پٹن کےقریب تھا جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔
جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ سماء