سلمان خان پاکستان ہجرت کرجائیں

salman khan

نئی دہلی: بھارت کواخلاقیات کا درس دینے پرانتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا نے سلمان خان کو پاکستان ہجرت کرجانے کا مشورہ دے دیا۔ ہندو انتہا پسند جماعت کی رہنما منیشا کیاندے نے پاکستانی فن کاروں کو دہشتگرد نہ کہنے پرسلمان خان کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کڑی زبان استعمال کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منیشا کیاندے کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ اگر ان کے دل میں پاکستانی فنکاروں کے لیے اتنا ہی پیار ہے تو انہیں پاکستان ہجرت کر جانا چاہیئے۔

سلمان خان کو سبق سکھانے کا درس دینے والی انتہا پسند ا منیشا کیاندے نےاڑی حملے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیج پر تنقیدی پیغام دیا تھا کہ اڑی حملہ ، مودی کی سالگرہ پر ان کیلئے پاکستان کی طرف سے تحفہ ہے۔

بعد میں ایل او سی پرجھوٹے سرجیکل اسٹرائک کے دعوے کے بعد یہی منیشا کیاندے ٹوئٹر پر بھارتی فوج  کے گن گاتی اور مودی کو مبارکباد دیتی نظر آئیں ۔ اسے کہتے ہیں اونٹ رے اونٹ ، تیری کون سی کل سیدھی۔

واضح رہے کہ ایک تقریب کے دوران دبنگ سلمان خان نے کہا تھا کہ دہشت گرد اور فنکار میں فرق ہوتا ہے، فنکار دہشت گرد نہیں ہوتا۔

سلمان خان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور متعصبانہ بیانات سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستانی فن کارحکومت کے پرمٹ اور ویزے پر بھارت آتے ہیں، پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں۔ سماء

shiv sena

surgical strike

Pakistani Actor

cross border firing

Manisha Kayande

Tabool ads will show in this div