کپتان نے نیا ٹرینڈ متعارف کرادیا
کپتان نے رائے ونڈ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران پانامہ کا مقدمہ عوام کے سامنے پیش کردیا۔ ویڈیو کلپس پرمشتمل ثبوت دکھا کرتحریک انصاف کے سربراہ نے نیا ٹرینڈ متعارف کرایا۔ جلسہ گاہ میں بڑی اسکرین پر پاناما لیکس کے حوالے سے مختلف کلپس کو دیکھ کرکھلاڑیوں نے بھی بھرپور ردعمل کا اظہار کیا۔