رانا ثنا نے جلسے ميں موجود افراد کی تعداد بتادی
عمران خان کے رائے ونڈ جلسے ميں کتنے آدمی تھے۔ پی ٹی آئی نے ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا۔ آزاد ذرائع نے تعداد پچھتر ہزار بتائی، جبکہ ن لیگ کو تو صرف تیس سے پچاس ہزار لوگ ہی نظر آئے اور رہ گئے رانا ثنااللہ تو ان کی گنتی تو بیس ہزار سے آگے ہی نہ بڑھ سکی۔